ضلع ڈپٹی کمشنر ایم کورما راؤ نے محکمہ صحت کے اعلی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ٹیسٹنگ کو ضلع کے تمام گرام پنچایت سطح پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر کورونا وائرس کا خوف بڑھ رہا ہے
ایسے میں ضلعی ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عہدے داران کو عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر عوام کے درمیان زیادہ تر رابطوں کے معاملات سامنے آرہے ہیں
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع یادگیر کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ آفیسر ڈاکٹر ایم ایس پاٹل، ڈاکٹر مبشر احمد ساجد کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔