ETV Bharat / bharat

لڑکیوں سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر رکن اسمبلی کو نوٹس - mp mla's clarification

قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے کہا ہے کہ ’کسی بھی سیاسی رہنما کی جانب سے لڑکیوں کے خلاف ناروا برتاؤ اورغلط الفاظ پر مبنی تبصرے کرنا انتہائی غیرذمہ دارانہ بات ہے'۔

ncw seeks mp mla's clarification on sexist tweet
قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو)
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 11:21 AM IST

قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے مدھیہ پردیش کے ایم ایل اے جیتندر پٹواری سے ٹویٹر پر جنسی تعلقات پر مبنی تبصرہ کرنے سے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔

ایم ایل اے جیتندر پٹواری نے بیٹیوں اور مہنگائی سمیت متعدد معاشی امور کے مابین ایک متناسب تشبیہ دلانے کی کوشش کی ہے۔

جیتندر پٹواری کے جنسی تعلقات پر مبنی تبصرہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے این سی ڈبلیو کی چیئر پرسن ریکھا شرما نے ان کے ذریعہ کیے گئے قابل اعتراض ٹویٹ پر جلد از جلد وضاحت طلب کی ہے۔

ایم ایل اے نے ٹویٹ کیا کہ 'لوگ بیٹے کی امید لگائے بیٹھے ہیں لیکن انہیں پانچ بیٹیاں ملیں جس میں انہوں نے مہنگائی، بیروزگاری اور کساد بازاری جیسے معاملات سے لڑکیوں کو مورد الزام ٹھیرایا'۔

بیٹیوں کے بارے میں اس طرح کے غصہ پر مبنی تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'اس ٹویٹ نے معاشرے کو غلط پیغام دیا ہے۔ کسی سیاسی رہنما کی لڑکیوں کے خلاف اس طرح کے برتاؤ اور غلط الفاظ پر مبنی تبصرے کرنا انتہائی غیرذمہ دارانہ بات ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.