ETV Bharat / bharat

نوازشریف کو امریکہ منتقل کیے جانے کا امکان - پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستانی مسلم لیگ کے رہنما

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستانی مسلم لیگ کے رہنما کو علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

نوازشریف کو امریکہ منتقل کیے جانے کا امکان

author img

By

Published : Dec 9, 2019, 2:50 PM IST

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کو علاج کے لیے 16 دسمبر کو امریکہ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستانی روزنامہ 'ڈان' کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں خاندانی ذرائع نے بتایا کہ انہیں بلڈ پلیٹلیٹس کی کمی کے باعث قوت مدافعت کی خرابی کا مرض لاحق ہے جس کا علاج لندن میں بھی موجود نہیں اس لیے سابق وزیراعظم کو امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں کیے گئے نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پلیٹلیٹس کی کمی کے باعث ان کے دماغ کو خون کی فراہمی میں کچھ رکاوٹ ہے جس کے لیے ان کا آپریشن کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس مرض کا علاج محض امریکہ کے بوسٹن میں ہی ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم گزشتہ ماہ اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ ایئر ایمبولینس میں علاج کے لیے لندن پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ انہیں اکتوبر میں خرابی صحت کے باعث قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر سے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے بلڈ پلیٹلیٹس میں مسلسل کمی کے باعث صحت پیچیدہ ہورہی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.