سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کی خبریں ایک بار پھر منظر عام پر آئی ہیں۔
اطلاع کے مطابق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ نو جویت سنگھ سدھو کچھ عرصے سے پارٹی سے ناراض ہیں، جس کی وجہ سے وہ کانگریس چھوڑ کر عاپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان نے سدھو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچھے سیاستدانوں کا خیرمقدم کریں گے۔
کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کابینہ میں ردوبدل کے بعد اہم وزارت کے عہدے سے ہٹائے جانے پر نالاں تھے۔
انہوں نے جولائی 2019 میں امریندر سنگھ کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تب سے وہ متحرک نظر نہیں آرہے ہیں۔
بھگونت مان نے کہا کہ' سدھو ایک دیانت دار انسان ہیں اور ہم اچھے سیاستدانوں کا خیرمقدم کریں گے۔ ابھی تک ان کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے'۔
مزید پڑھیں:شاہین باغ: مذاکرات کا پہلا دور ختم
بھگونت مان نے کہا کہ جب سدھو کرکٹر تھے، ان دنوں سے وہ ان کے مداح ہیں۔ راہل گاندھی کے قریبی سمجھے جانے والے سدھو وزیر اعلی امریندر سنگھ سے اختلافات کے بعد حکومت چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
جس کے بعد اب ایک بار پھر ان کے پارٹی چھوڑنے کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔