ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری - مرکزی وزارت صحت

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 50 ہزار افراد کے وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

coronavirus india
coronavirus india
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 1:27 PM IST

بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے تاہم راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران تقریباً 32 ہزار مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 49 ہزار 931 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 35 ہزار 453 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 708 افراد ہلاک ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 32 ہزار771 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ اسی عرصہ میں 31 ہزار 991 مریض صحتیاب ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 17 ہزار 568 ہوچکی ہے اور اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ 85 ہزار 114 فعال کیسز ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 131 کیسز درج کئے گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار 799 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 267 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی ہے اس کے علاوہ ریاست میں اس مہلک وائرس کے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 238 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تمل ناڈو دوسر نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 986 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 723 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 85 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 3494 پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ ایک لاکھ 56 ہزار 526 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کے حالات اب کچھ کنٹرول میں ہے اور کورونا کے کیسز میں اضافے کی شرح میں کمی آئی ہے۔ دہلی میں اب تک ایک لاکھ 30 ہزار 606 افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 3827 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 875 ہے۔

ریاست آندھرا پردیش،کرناٹک کو پیچھے چھوڑ کر متاثرہ افراد کے معاملہ میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ یہاں 96 ہزار 298 افراد اس جان لیوا وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 1041 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 46 ہزار 301 افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔

کرناٹک میں کرناٹک میں متاثرہ افراد کی تعداد اب بڑھ کر 96 ہزار 141 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 1878 ہوچکی ہے جبکہ 35 ہزار 838 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش متاثرین کے معاملہ میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ ریاست میں اب تک 66 ہزار 988 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 1426 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 41 ہزار 641 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال اب گجرات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورونا کیسز کے معاملہ میں ساتویں نمبر پر ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے 58 ہزار 718 افراد متاثر اور 1372 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 37 ہزار 751 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد اب تک 55 ہزار 822 ہوچکی ہے جبکہ 2326 افراد ہلاک اور 40 ہزار 356 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ہند ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 54 ہزار 596 اور ہلاک شدگان کی تعداد 463 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وبا سے 41 ہزار 332 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔

ریاست راجستھان میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 35 ہزار 909 تک جا پہنچی ہے جبکہ 621 افراد ہلاک ہوئے ہیں اس کے علاوہ 25 ہزار 353 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ریاست ہریانہ میں 31 ہزار 332 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 392 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 811، جموں و کشمیر میں 312، پنجاب میں 306، بہار میں 244، اڑیسہ میں 140، آسام میں 79، جھارکھنڈ میں 85، اتراکھنڈ میں 63، کیرالہ میں 61، چھتیس گڑھ میں 43، پڈوچیری میں 40، گوا میں 35، چنڈی گڑھ میں 13، تری پورہ میں 13، ہماچل پردیش میں 12، میگھالیہ میں پانچ، ناگالینڈ میں چار، لداخ میں چار، اروناچل پردیش میں تین، دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں دو دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.