انتخابات کے پیش نظر ضلع نوح میں واقع شہید پارک سے قومی پرچم اتارنے سے مقامی لوگوں میں تشویش ہے، جبکہ یہی وہ پارک ہے جہاں ضلع انتظامیہ یوم شہادت کے موقع پر پرچم کشائی کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس پارک میں یادگار پتھر پر شہیدانِ میوات کے نام لکھے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل یہاں پر قومی پرچم بڑی شان سے لہراتا تھا جسے نامعلوم وجوہات کے بنا پر اتار لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی دنوں میں پرچم پھٹ جانے سے اس کی شان میں گستاخی ہوتی رہی لیکن اب سرے سے اسے اتار لیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ میوات کے عظمت کی شناخت تھی۔