ETV Bharat / bharat

رکن پارلیمان رگھو راما راجو خوفزدہ کیوں ہیں؟ - رکن پارلیمان نے سیکوریٹی بڑھانے کی اپیل کی

نرساراو پیٹ کے رکن پارلیمان رگھو راما راجو نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کو خط لکھ کر کہا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

رکن پارلیمان رگھو راما راجو خوفزدہ
رکن پارلیمان رگھو راما راجو خوفزدہ
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 9:47 PM IST

آندھراپردیش کے حلقے نرساراو پیٹ کے رکن پارلیمان رگھو راما راجو نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، اس لئے انھیں سینٹرل سیکوریٹی فراہم کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ مندر سے متصل اراضیات کی فروختگی کے مسئلہ پر وہ وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے مگر انھیں موقع نہیں ملا تب انھوں نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھی، جس کے بعد سے ان پر حملے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مختلف رہنماوں نے انھیں دھمکیاں دی ہیں اور ان کے اپنے حلقے میں نہیں آںے کے لیے کہا گیا ہے۔ مذکورہ رکن پارلیمان نے کہا کہ مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے کے باوجود اس پر کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے۔

انھوں نے اسپیکر سے اپیل کی کہ انھیں سنٹرل سیکوریٹی فراہم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.