کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے عوام میں بیداری مہم چھیڑنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔
وزیر ٓاعظم نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے ٹویٹر پر بیداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس بھی کورونا وائرس کے متعلق بیدار کرنے والی کوئی ویڈیو موجود ہو تو اسے سوشل میڈیا پر ضرور شیئر کریں۔
وزیراعظم نے ٹویٹر پر لکھا کہ
''لمحے کی احتیاط یادگار اثرات مرتب کرسکتی ہے اور بہت ساری زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں”۔
اس دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر دیکھا۔ اگر آپ کے پاس ایسی ویڈیوز موجود ہیں جو لوگوں کو بیدار کرتی ہیں اور کوویڈ 19 سے لڑنے کے بارے میں شعور اجاگر کرسکتی ہیں تو براہ کرم اسے شیئر کریں۔''
واضح ہو کہ اس کے قبل بھی نرندر مودی نے عوام کے نام انے خطاب میں بیداری کی اہمیت پر زور دیا تھا، جس میں انہوں نے لوگوں سے ''عوامی کرفیو'' نافذ کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔