راجندر نگر میں شیورام پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب وڈیر بستی کے کچرے کے ڈھیر میں یہ دھماکہ ہوا۔
اس دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریب میں واقع مکان کے شیشے ٹوٹ گئے اور مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔
دھماکہ کی آواز سن کر مقامی افراد اپنے گھروں سے باہر نکل پڑے۔یہ دھماکہ آج صبح پیش آیا۔چونکہ دھماکہ کے وقت وہاں کچرے کے ڈھیر کے قریب اور اس کے اطراف کوئی نہیں تھا، اسی لئے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مقامی افراد کی اطلاع پر میلاردیوپلی پولیس وہاں پہنچی اور مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔پولیس دھماکہ کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
پولیس اس بات کی بھی جانچ کررہی ہے کہ آیایہ دھماکہ کسی کمیکل سے تو نہیں ہوا یا پھر دھماکہ کی وجہ جلیٹن اسٹکس تو نہیں ہیں؟