سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک یادو نے بتایا کہ جانسٹھ علاقہ میں كوال رہائشی ظفر کی بیٹی شبينہ (21) نے کچھ دن پہلے سجڈو گاؤں رہائشی ایک نوجوان سے کورٹ میرج کر لی تھی۔
شادی کے بعد سے ہی شبينہ مظفرنگر میں اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔ ایک دن پہلے ہی وہ اپنے گھر آئی تھی۔
اتوار کی رات تقریباً آٹھ بجے شبينہ، اس کی والدہ اور بھائی صنوبر گھر میں موجود تھے۔ اس دوران بہن بھائیوں کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ بات بڑھنے پر صنوبر نے طمنچہ سے شبينہ کو گولی مار دی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کوانجام دینے کے بعد قاتل فرار ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ صنوبر بہن کی شادی سے خوش نہیں تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ قتل کی کیا وجہ تھی۔ پولیس قتل کی چھان بین کر رہی ہے۔