ETV Bharat / bharat

بہار انتخابات: مسلم ووٹرز کا رول کیا ہوگا؟ - اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کا رول کیا ہوگا

بہار اسمبلی انتخابات میں ذات اور طبقات کے ووٹ مختلف پارٹیوں میں تقسیم ہونے کا امکان ہے لیکن ایسا مسلم ووٹوں کے معاملے میں نہیں ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پانچ فیصد سے زیادہ نشستوں پر مسلم ووٹوں کی تعداد 17 فیصد ہے اور وہ یہاں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔

بہار انتخابات: مسلم ووٹرز کا کیا رول ہوگا؟

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 2:21 PM IST

ریاست میں پسماندہ طبقہ (ای بی سی) کے قریب 26 فیصد ووٹ ہیں، اس کے بعد سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹ مسلمانوں کے ہیں۔ ای بی سی ووٹ متعدد جماعتوں کے درمیان تقسیم ہو جاتے ہیں جبکہ مسلمان عام طور پر متحد ہو کر این ڈی اے اتحاد کے مخالف جاتے ہیں۔

گزشتہ انتخابات میں مسلمانوں کے متحد ہو کر ووٹ ڈالے جانے کے بعد عظیم اتحاد کی جماعتوں آر جے ڈی، کانگریس اور جے ڈی یو کو فائدہ ہوا تھا۔

لیکن اس بار جے ڈی یو اور بی جے پی میں اتحاد ہونے کی وجہ سے مسلم ووٹرز متحد ہو کر عظیم اتحاد کی جماعتوں کو اپنی حمایت دے سکتے ہیں لہذا سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ مسلم اکثریتی نشستوں پر این ڈی اے اتحاد کو سخت مقابلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

بہار میں تقریباً 60 سے 65 نشستیں ایسی ہیں جہاں مسلم ووٹرز کی آبادی 20-70 فیصد کے درمیان ہے لہذا اگر ان نشستوں پر ان کے ووٹ متحد ہو جاتے ہیں تو اس کا اثر یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنہیا کمار اور تیجسوی عظیم اتحاد کی مہم کا حصہ

کوچا دھامن، آمور، جوکی ہاٹ، منیہاری، سکٹا وغیرہ ایسی نشستیں ہیں جہاں مسلم ووٹرز سب سے زیادہ ہیں، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انتخابات میں مندر، شہریت کے قانون وغیرہ سے متعلق معاملے اٹھائے جائیں گے جس سے ووٹوں کا پولرائزیشن ہوگا اور یہی پولرائزیشن مسلم ووٹوں کو متحد کر سکتا ہے۔

جب اویسی حیدرآباد سے باہر دوسری ریاستوں میں انتخابات لڑنے کے لیے جاتے ہیں تو شبہ ہوتا ہے کیونکہ وہ تنظیموں اور تیاریوں کے بغیر دوسری ریاستوں میں انتخابات لڑتے ہیں۔ تب یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کسی اور کے اصرار پر مسلم ووٹ تقسیم کرنے کے لیے آئے ہیں جس کی وجہ اویسی کا اثر بہار الیکشن میں نہیں ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اویسی کی پارٹی کسی اچھے امیدوار کا انتخاب کرتی ہے تو امیدوار کے ذاتی اثرات کارگر ثابت ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.