قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس سابق صدر راہل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت کرکے ملک کے سامنے ایک مشکل کھڑی کردی تھی، لیکن وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے اس معاملے میں دخل اندازی کرکے صورتحال کو سنبھال لیا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ مودی نے امریکہ کے ہیوسٹن میں ہندنژاد عوام کے درمیان 'ہاؤڈی مودی' تقریب میں ڈیموکریٹ رہنما کے حق میں جو بات کہی اس سے بھارت کو بڑی مشکل گھڑی میں ڈال دیا تھا، لیکن وزیر خارجہ نے جس طرح سے اس معاملے میں دخل دیا ہے انھیں امید ہے کہ اس سے حالات میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ ایس جے شنکر کو وزیراعظم مودی کو تھوڑی بہت سفارتکاری کی تعلیم بھی دینی چاہیے۔
راہل نے ٹوئٹ کیا کہ 'ہمارے وزیراعظم کے عدم استعداد پر پردہ ڈالنے کے لیے جے شنکر کا شکریہ۔ ڈیموکریٹ کی حمایت کی بات کہہ کر انہوں نے بھارت کے لیے سنگین مسئلہ پیدا کردیا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ کے عمل دخل سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔ آپ سفارتکاری کے تعلق سے ان کے علم میں تھوڑا بہت اضافہ بھی کریں گے'۔
اس درمیان کانگریس نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل دینے کی ہماری روایت اور پالیسی نہیں رہی ہے۔
مسٹر مودی نے مسٹر ٹرمپ کی حمایت میں اسٹار تشہیرکار کے طور پر جو بات کی ہے اس سے پورے ملک کو شدید دھچکا لگا ہے، جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اچھی بات یہ ہے کہ وزیرخارجہ نے ان کی غلطی کو درست کرنے کا کام کیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کے امریکی دورے کےموقع پر ہیوسٹن میں مسٹر ٹرمپ کی حمایت کرنے سے متعلق بیان پر وزیر خارجہ نے کہا کہ مسٹر مودی کے بیان کو غلط طریقے سے لیا گیا ہے، اور انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے ایسا کبھی نہیں کہا۔