ریاست مدھیہ پردیش کے شیوپوری میں کورونا سے لڑنے کے لیے پولیس کا ایک کورونا فائٹر اسکواڈ تیار کیا گیا ہے جسے ضلع ہسپتال میں تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ اسکواڈ پرسنل پروٹیکشن اکوِپمینٹ اسپیس ماسک اور سینیٹائزرکے ساتھ ساتھ ضروری ساز وسامان سے لیس ہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو کورونا کے تئیں بیدار کرنا، اس سے بچاؤ کے طریقے بتانا اور صحت اہلکاروں کے ساتھ مل کر مشتبہ کورونا متاثر مریضوں کے پاس جا کر دی گئی کِٹ پہن کر کام کرنا وغیرہ شامل ہے۔
مزید پڑھیں:ملکی پیمانی پر کورونا متاثرین و ہلاک شدگان کی تفصیلات
اس کے علاوہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اپنے افسران کی ٹیم بناکر ضرورت مندوں کو کھانہ وغیرہ ضروری اشیاء کی ضرورت ہونے پر مدد کی جا رہی ہے۔