پیر کے روز کانگریس نے پیٹرول ڈیزل اور باورچی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا ۔ اس مظاہرے میں میڈیا کے سامنے بی جے پی قائدین پر ایک متنازعہ بیان دیا۔ کانتی لال بھوریا نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن گھر گھر جاکر چندہ جمع کرتے ہیں اور دریا کے کنارے جاکر شراب پیتے ہیں۔
ضلع میں سیاسی پارہ گرم ہی بھوریہ کے لئے مشکلات بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ایودھیا میں ایک مہینہ سے بھگوان رام کے ایک عظیم الشان مندر کی تعمیر کے لئےفنڈ ریزنگ کے لیے مہم چلائی۔ اس مہم کے تحت بی جے پی قائدین اور کارکنان مندر تعمیر کرنے کے لئے گھر گھر جاکر چندہ جمع کیا گیا ۔
اس معاملے پرکانتی لال بھوریا نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھگوان رام کے مندر کی تعمیر کے لئے تعاون کرنا چاہتے ہیں انہیں براہ راست ٹرسٹ اکاؤنٹ میں رقم بھیجنی چاہئے نہ کہ بی جے پی کارکنوں کو۔
شیلا پوجان کے نام پر بھی رقم وصول کی گئی۔ پورے ملک میں رام مندر کے نام پر رقم وصول کی گئی۔ لیکن پارٹی نے ابھی تک ملک کو حساب نہیں دیا۔