ETV Bharat / bharat

کورونا سے متاثرہ کے رابطے میں آنے کے بعد دشینت کی صدر سے ملاقات - دشینت آئیسلوشین میں ہیں

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ جو کووڈ -19 سے متاثرہ کنیکا کپورکے رابطہ میں آنے کے بعداب ذاتی قرنطینہ میں ہیں، نہ صرف پارلیمنٹ گئے بلکہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے ذریعہ دی گئی ناشتے کی دعوت میں بھی شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ اس دعوت میں 100 دیگر اراکین پارلیمان بھی شامل ہوئے تھے۔

دشینت سنگھ نے صدر سے ملاقات کی
دشینت سنگھ نے صدر سے ملاقات کی
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 8:16 AM IST

Updated : Mar 21, 2020, 8:22 AM IST

راجستھان کے رکن پارلیمنٹ اوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے کے بیٹے دشینت سنگھ کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ سے متاثرہ گلوکارہ کی پارٹی میں گئے تھے۔ جس کے بعد گزشتہ روز وہ پارلیمنٹ پہنچے۔ وہاں انہوں نے متعدد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی، ان میں کچھ ارکان جیسے دیپندرسنگھ ہڈا اور ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن وغیرہم کے نام شامل ہیں، یہ سبھی رہنماو آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

دشینت سنگھ نے صدر سے ملاقات کی

اس کے علاوہ ان کی والدہ وسندھرا راجے نے کورونا وائرس کی متاثرہ گلوکارہ کے رابطے میں آنے کے بعد خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے، اور ذاتی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

صدر رام ناتھ سے ملاقات کرتے دشینت سنگھ
صدر رام ناتھ سے ملاقات کرتے دشینت سنگھ

غور طلب ہے کہ کنیکا کپور کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹیو (متاثر) پائی گئی ہیں۔ انھیں لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، وہ حال ہی میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن گئی تھیں اور15مارچ کوملک واپس لوٹی تھیں۔

صدر رام ناتھ کووند کے پیچھے کھڑے دشنیت سنگھ

انہوں نے لکھنؤ میں کئی سیاستدانوں سے ملاقات بھی کی، جس میں دشینت سنگھ سرفہرست ہیں۔ دشینت سنگھ کے متاثرہ سے رابطہ میں آنے اورپارلیمنٹ پہنچنے پرہنگامہ مچاہوا ہے۔اب حقائق سامنے آئے ہیں کہ دشینت سنگھ نہ صرف پارلیمنٹ گئے بلکہ وہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کوند سے بھی ملے اوران کے ساتھ ناشتہ بھی کیا جہاں 100 ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔

Last Updated : Mar 21, 2020, 8:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.