اداکارہ مونی رائے کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران عالمی سطح پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب دو ماہ سے زیادہ عرصے سے متحدہ عرب امارات میں پھنسی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ 'میرے پاس صرف چار دن کے لئے کپڑے موجود ہیں'۔
- متحدہ عرب امارات کیوں گئی تھی؟
مونی رائے نے ایک میگزین کی فوٹو شوٹ کے لئے مارچ میں چار روزہ ورکنگ ٹرپ پر متحدہ عرب امارات گئی تھیں اور وہ اب ایک پرانے دوست کے ساتھ رہ رہی ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'میں نے دو ہفتوں کے لئے ابوظہبی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ میرا اگلا منصوبہ صرف 15 اپریل کو شروع ہونا تھا۔ اس دوران لاک ڈاون نافذ کیا گیا۔ جس کے بارے میں میں لاعلم تھی، لیکن میں سوچی بھی نہیں تھی کہ دنیا بند ہوجائے گی'۔
- افراد خاندان کے بارے میں تشویش:
ادھر اداکارہ کو اپنے افراد خاندان کے بارے میں تشویش ہے جو مغربی بنگال کے قصبے کوچ بیہر میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'میں ہر روز ان سے خیر خیریت کے لیے فون پر رابطہ کرتی ہوں'۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ 'مجھے سکون ملا ہے کہ اس وقت میرا بھائی ماں کے شانہ بشانہ ہے۔ میرے کزنز بھی قریب ہی رہتے ہیں۔ اس سے ایک اور فائدہ ہے'۔
- دوستانہ تعلقات:
مونی رائے نے مزید کہا ہے کہ 'میں پریشانی اور سکون کے درمیان دوستانہ تعلقات بنائے رکھی ہوں۔ پوری دنیا میں ہر شخص مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ لہذا یہ ایک حقیقت ہے کہ اس طرح کے حالات سے بیشتر لوگ جوج رہے ہیں'۔