ETV Bharat / bharat

نوپلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: پجاری کی موٹر سائیکل اتنی اہم کیوں؟ - پلاسٹک بین

سماجی کارکن مہیش پنڈت کا مزید کہنا ہے کہ پہلے بھارت سونے کی چڑیا کے طور پر معروف تھا، لیکن اب پلاسٹک کے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

نوپلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: پجاری کی موٹر سائیکل اتنی اہم کیوں؟

author img

By

Published : Dec 18, 2019, 12:10 AM IST

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کا دیو گھر ہندؤں کے لیے ایک مقدس مقام ہے، عموما ساون کے مہینے میں دیو گھر آنے والے عقیدت مند سنگل یوز پلاسٹک کا بے تحاشہ استعمال کرتے ہیں۔

ویڈیو

اس ماہ میں عقیدت مندوں کی کثرت کے دوران دیوگھر کے ایک پجاری نے پلاسٹک کے استعمال کے خطرات سے لوگوں کو آگاہ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

جھارکھنڈ حکومت نے سنہ 2017 میں پولی تھین کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی، لیکن اس کے باوجود لوگ پلاسٹک کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فی الحال مہیش پنڈت نامی پجاری شہر کو پلاسٹک کی آلودگی سے نجات دلانے میں پُر زور کوششیں کر رہے ہیں۔

سماجی کارکن پنڈت مہیش کا کہنا ہے کہ حکومت کو پلاسٹک استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، تاکہ پلاسٹک کے استعمال پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے پلاسٹک استعمال کرنے والوں کو اینٹی نیشنل سے تعبیر کیا ہے۔

مہیش پنڈت نے اپنی موٹر سائیکل پر ایک تختی لگا رکھی ہے، اور وہ اس کے ذریعہ لوگوں میں پلاسٹک کے استعمال سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے تین برس قبل اس مہم کی شروعات کی تھی، جس کا اثر رفتہ رفتہ نظر آنے لگا ہے، اور پہلے کے مقابلے سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال کم ہو رہا ہے۔

مہیش پنڈت کا مزید کہنا ہے کہ پہلے بھارت سونے کی چڑیا کے طور پر معروف تھا، لیکن اب پلاسٹک کے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مہیش کی لگن کو دیکھ کر، ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر انہیں سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.