ETV Bharat / bharat

عراق: رمضان کے مہینے میں مساجد ویران - موصل

موصل اپنی بڑی مساجد کے لئے دنیا بھر میں کافی مشہور ہے جہاں لوگ خاص طور پر رمضان کے دوران اجتماعی نماز میں شریک ہوتے ہیں لیکن لاک ڈاون کے سبب رواں برس مساجد ویران ہیں۔

عراق کے شہر موصل میں رمضان کے مہینے میں مساجد ویران

author img

By

Published : May 14, 2020, 4:58 PM IST

Updated : May 14, 2020, 10:52 PM IST

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاون نافذ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی معمولات زندگی کافی متاثر ہے وہیں کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے عراق میں اجتماعی دعا اور بڑے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

رمضان المبارک کے دوران مساجد ویران ہیں، لوگ گھروں میں رہ کر عبادات کر رہے ہیں۔

رمضان کے مہینے میں مساجد ویران

عراق میں مارچ کے اوائل سے ہی اجتماعی دعائیں اور بڑے اجتماعات پر پابندی عائد ہے تاکہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو محدود کیا جاسکے۔

موصل کی مساجد کے ائمہ اور موذنین کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں وہ تنہا رہ گئے ہیں، چونکہ رمضان ایک روایتی، معاشرتی اور عبادت کا مہینہ ہے۔

موصل کی عبداللہ بن عمر مسجد کے نابینا موذن ناشید بدرن کہتے ہیں کہ دراصل اس سال کا رمضان نمازیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے تاریک اور غمگین ہے۔

بدرن اور اس جیسے دوسرے لوگ ابھی بھی مساجد میں جا رہے ہیں تاکہ دن میں پانچ بار نماز کے لیے اذان دی جاسکے۔

وہیں راحدت الصالحین مسجد کے امام ریاض الہایالی کا کہنا ہے کہ بہت سارے ممالک کی طرح عراق نے بھی لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی دینا شروع کردیا ہے لیکن ابھی بھی عبادت گاہیں بند ہیں۔

ملک میں وائرس کے 2،767 کیسز ، اور 109 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس معمولی علامات جیسے بخار اور کھانسی کے سبب ہوتا ہے اور دو سے تین ہفتوں میں صاف ہوجاتا ہے۔

Last Updated : May 14, 2020, 10:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.