ETV Bharat / bharat

پڈوچیری میں ایک دن میں 124 نئے کورونا کے کیسز

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 6:33 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 124 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور ایک متاثرہ شخص کی موت ہوئی ہے۔

image
image

کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی پڈوچیری میں کورونا وائرس کے ایکٹیو معاملات کی تعداد 900 ہوگئی ہے۔

بدھ کے روز یہاں محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پڈوچیری کے علاقے میں 97 اور کرائیکل کے علاقے میں آٹھ، یانم کے علاقے میں 18 اور ماہے کے علاقے میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 60 افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج، 32 مریضوں کو جمپر، پانچ کووڈ کیئر سنٹر، آٹھ کرائیکل گورنمنٹ ہسپتال، 18 یانم گورنمنٹ ہسپتال اور ایک مریض ماہے گورنمنٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

پڈوچیری میں اس وبا سے متاثر 51 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے اور گورنمنٹ میڈیکل کالج سے 16، جپمر سے 17، کووڈ کیئر سنٹر (سی سی سی) سے 18مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج میں منگل کی رات ایک متاثرہ شخص کی موت ہوگئی۔

اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 460، جپمر میں 219، کووڈ کیئر سنٹر میں 121، کرائیکل جی جی ایچ میں 53، یانم گورنمنٹ اسپتال میں 46 اور ماہے گورنمنٹ اسپتال میں ایک مریض زیر علاج ہے۔

پڈوچیری میں کورونا وائرس کے اب تک 2300 معاملات درج کیے گئے ہیں، مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں ابھی تک 31 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 900 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.