امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا جائے گا۔
راشٹرپتی بھون سے وہ مہاتما گاندھی کی 'سمادھی' پر خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ جائے گے۔
اس کے بعد حیدرآباد ہاؤز میں ٹرمپ اور مودی کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات ہوں گے۔
وزیر اعظم مودی ان مذاکرات کے بعد امریکی صدر کے لیے ظہرانہ دیں گے۔
دوپہر کے وقت ٹرمپ کے امریکی سفارت خانے میں کچھ نجی پروگرامز میں شرکت کی توقع ہے ، جس میں صنعت سے وابستہ نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
شام کے وقت امریکی صدر راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد صدر ٹرمپ منگل کی شام بھارت سے روانہ ہوں گے۔