پرینکا گاندھی نے وزیراعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مودی اپنی ناکامی کا ٹھیکرا نہرو۔گاندھی خاندان کے سر پر پھوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی سکول کے اس طالب علم کی طرح ہیں جو اپنا ہوم ورک پورا کرنے میں ناکام رہا اور پنڈٹ نہرو اندرا گاندھی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
شمال۔مشرقی دہلی سے کانگریس کی امیدوار شیلا دکشت کی حمایت میں ایک روڈ شو کے دوران خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا: ' مودی کی حالت سکول کے اس طالبعلم کی طرح جو کبھی بھی اپنا ہوم ورک پورا نہیں کرتا ہے، لیکن جب استاد نے اس سے پوچھتے ہیں تو کہتا کہ پنڈت نہرو نے میرا جوابی کاپی لے لیا، جبکہ اندرا گاندھی نے کاغذ ناؤ سے ندی میں پھینک دیا'۔
پرینکا گاندھی نے نریندر مودی کو چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ مودی باقی دو مرحلوں کے انتخابات نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور خواتین کی تحفظ کے حوالے سے لڑیں۔
وزیراعظم مودی نے اس سے قبل کانگریس کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس باقی مرحلوں کے انتخابات راجیو گاندھی کے نام پر لڑ کر دکھائیں۔
وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو بدعنوان نمر 1 قرار دیا تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا: آنجہانی سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے عہدے پر رہتے ہوئے اپنے خاندان اور غیر ملکی رشتہ داروں کو پکنک کے لیے بھارتی بحریہ کے اہم جنگی جہاز آئی این ایس وراٹ کا استعمال کیا تھا'۔