وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز فرانس سے پانچ جنگی 'رافیل' طیاروں کے ملک کی زمین پر اترنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت سے بڑھ کر نہ کوئی کار خیر ہے، نہ کوئی ورتھ ہے اور نہ کوئی 'یگیہ' ہے۔
مودی نے ٹوئٹر پر سنسکرت کے ایک شلوک کا ذکر کیا اور رافیل طیاروں کا بھارت کی سرزمین پر خیر مقدم کیا۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ' راشٹر رکشاسمہ پنیہ، راشٹر رکشاسمہ ورتم، راشٹر رکشاسمہ یگّیو، درِشٹو نَیو چ نَیو چ۔ نبھہ: اِسپِرشہ دیپتم سواگتم!۔
غور طلب ہے کہ فرانس سے خریدے جانے والے 36 رافیل طیاروں میں سے پہلی کھیپ کے پانچ طیارے آج امبالہ واقع فضائیہ ایئربیس پر پہنچے۔