مائکرو، چھوٹی اور درمیانہ صنعت کی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ جدید انفارمیشن تکنالوجی پر مبنی اس پورٹل۔کریئیشن اینڈ ہارمونیس ایپلی کیشنس آف ماڈرن پروسیس فار انکریزنگ دی آوٹ پٹ اینڈ نیشنل اسٹرینتھ۔’ڈبلیو ڈبلیو ڈبیو ڈاٹ چیمپئنس ڈاٹ گووڈاٹ ان‘ ہے۔ یہ پورٹل چھوٹی صنعتوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ابھرے میں مدد فراہم کرے گا۔
وزارت کے سکریٹری اروند کمار شرما نے گزشتہ دنوں اس کا اشارہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ جدید اطلاعاتی تکنالوجی پر مبنی ایک نظام قائم کیا جائے گا جو چھوٹی صنعتوں کے موجودہ مسائل کو حل کرے گا اور انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ پورٹل وزارت کی اہم ویب سائٹ سے منسلک ہوگا اور دہلی سے آپریٹ ہوگا۔