ETV Bharat / bharat

نریندر مودی ایک اور تاریخی ریکارڈ بنانے میں کامیاب - بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی اٹل بہاری واجپئی

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سب سے زیادہ دن تک ملک کا اقتدار سنبھالنے والے پہلے غیر کانگریسی وزیراعظم بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ پہلے یہ حصولیابی بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی اٹل بہاری واجپئی کے نام تھی۔

modi
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 10:14 PM IST

اٹل بہاری واجپئی تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنے اور کل ملاکر اس عہدہ پر 2,268 دن تک رہے۔ اٹل بہاری واجپئی پہلی بار 1996میں وزیراعظم بنے اور محض 13 دن اس عہدہ پر رہے۔ اس کے بعد 1998 میں وزیراعظم بنے اور 13مہینہ تک اقتدار سنبھالا، تیسری بار 1999 میں بنے اور 2004 تک ملک کے وزیراعظم رہے۔

واجپئی کو ملک کا پہلا غیرکا نگریسی وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے اپنی مدت کار مکمل کی۔

بی جے پی نے 2014 کے عام انتخابات نریندر مودی کی قیادت میں لڑا اور پہلی بار اپنے دم پر لوک سبھا میں اکثریت کا نمبر 273سیٹیں حاصل کیں۔ تین دہائیوں میں پہلی بار کسی جماعت نے اپنے دم پر اکثریت حاصل کی تھی۔

قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے طور پر لڑے گئے ان انتخابات کے بعد نریندر مودی کی قیادت میں 26مئی 2014کو مرکز میں این ڈی اے کی حکومت بنی۔ 2019 میں این ڈی اے نے پھر نریندر مودی کی قیادت میں انتخابات لڑا اور پہلے سے زیادہ اکثریت حاصل کی۔ این ڈی اے نے کل ملاکر 343 سیٹیں جیتیں اور بی جے پی نے اس میں تنہا 303 سیٹوں پر پرچم لہرایا۔ نریندر مودی اس بار مسلسل ساتویں مرتبہ یوم آزادی پر لال قلعہ سے قومی پرچم لہرائیں گے۔

ویسے ملک میں وزیراعظم کے عہدہ پر طویل عرصہ تک رہنے کا ریکارڈ پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے نام درج ہے۔ جواہر لال نہرو 16برس 286دنوں تک ملک کے وزیراعظم رہے۔ دوسرے نمبر پر ان کی بیٹی اندرا گاندھی ہیں جو 15برس 350 دنوں تک اس عہدہ پر رہیں۔ تیسرے نمبر پر ڈاکٹر منموہن سنگھ ہیں۔

مزید پڑھیں:

'شفاف ٹیکس' نظام متعارف

گلزاری لال نندہ نے سب سے کم صرف 13دن یہ عہدہ سنبھالا۔ لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد وہ 11جنوری 1966 سے 24 جنوری 1966 تک 13 دنوں کے لئے نگراں وزیراعظم رہے۔ اس سے پہلے جواہر لال نہرو کے انتقال پر بھی آنجہانی نندہ 27 مئی 1964 سے 9 جون 1964 تک نگراں وزیراعظم رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.