ایس پی کے سینیئر رہنما اعظم خاں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1947 میں آزادی کے بعد پاکستان نہ جانے کی وجہ سے مسلمانوں کو سزا دی جارہی ہے۔
اعظم خان نے حالیہ ماب لنچنگ کے واقعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: 'ہمارے آباء و اجداد پاکستان کیوں نہیں گئے؟ کیوں کہ انھوں نے بھارت کو اپنا ملک سمجھا۔ یہ ہماری غلطی ہے۔ مولانا آزاد، پنڈٹ جواہر لال نہرو، سردار پٹیل، یہاں تک کہ باپو نے مسلمانوں سے پاکستان نہ جانے کی اپیل کی۔'
رام پور حلقے سے رکن پارلیمان نے کہا کہ 'مسلمان اس ملک میں اچھی زندگی نہیں گزار سکتے۔ وہ آزادی سے بعد ہی بے عزتی کی زندگی گزار رہے ہیں اور انھیں اس پر شرمندگی ہے'۔
اعظم خان اترپردیش حکومت میں سابق وزیر رہ چکے ہیں اور اکثر اپنے منتازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔