غازی آباد میں قصبہ ڈاسنہ کے آزاد انٹر کالج میں ڈاکٹر اکرام الحق کی زیرسرپرستی میں مشن تعلیم کے تحت کیرئیر کاؤنسلنگ کا ایک سیشن رکھا گیا۔
اس سیشن کے تحت طلبا کو مختلف کیریئر متبادل اور مولانا آزاد اسکالر شپ وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔
ڈاکٹر اکرام الحق نے بتایا کہ مولانا آزاد فاؤنڈیشن اسکالر شپ کے لیے آن لائن درخواست کا عمل قدرے پیچیدہ کر دیا گیا، لیکن پھر بھی اسکول کے پرنسپل کو تھوری توجہ مبذول کرکے غریب طلبا کو اسکالر شپ فراہم کرانے ہم ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
اس موقعے پر آزاد انٹر کالج انٹر کالج کے پرنسپل نے اسکالر شپ کا فارم بھرانے میں طلبا کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
ڈاکٹر اکرام الحق نے مشن تعلیم کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ اقلیتی طلباء کے مستقبل کو تابناک بنانا اس کا مقصد ہے، تاکہ وہ تعلیمی میدان میں دوسروں سے پیچھے نہیں رہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس کے لیے مشن تعلیم وقفے وقفے سے دہلی اور این سی آر میں اس طرح کی بیداری مہم اور پروگرام کا انعقاد کرتی رہتی ہے تاکہ مسلم طلبا میں تعلیم کے حوالے سے شعور پیدا کیا جا سکے۔
ڈاسنہ کے آزاد انٹر کالج میں صرف دسویں جماعت میں 500 سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن میں پیشتر کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے۔