ETV Bharat / bharat

یٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا سات نئے معاہدوں پر دستخط

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 11:05 AM IST

پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت نے سات بلاکس کے لیے کئی معاہدوں پردستخط کئے، جس کے ذریعے اوپن ایکریج لائسنسنگ کا آغاز کیا جائے گا-

Ministry of Petroleum and Natural Gas signs seven new contracts
یٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا سات نئے معاہدوں پر دستخط

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ' سنہ 2016 میں شروع کی گئی ہائیڈروکاربن ایکسپلوریشن اور لائسنسنگ پالیسی کے دائرے کے تحت او اے ایل پی نیلامی راونڈس کی کامیابی کو اجاگر کیا گیا'۔

آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (اواین جی سی) کی میٹینگ

پردھان نے کہا کہ 'گذشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں حکومت نے قدرتی گیس کی تلاش اور پیداوارکے لئے 1.4لاکھ مربع کلومیٹررقبے میں کامیاب نیلامی کی ہے'۔

آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (اواین جی سی) کو اواے ایل پی ۔چار کے تحت جن سات بلاکس دیئے گئے ہیں ان میں تیل اور تیل کے مساوی گیس کی لگ بھگ 33 ارب بی بی ایل ایس کی گنجائش ہے ۔

ہائیڈروکاربن سیکٹرمیں اصلاحا ت کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے پردھان نے کہاکہ 'ہم نے اپنی توجہ ریونیو سے ہٹاکر زیادہ سے زیادہ پیداوار پر مرکوز کی ہے اور ہم نے مسلسل اصلاحات کا راستہ اپنایا ہے' ۔

انھو ں نے کہاکہ حالیہ وقت میں کھوج اورتلاش کی سرگرمیوں میں ٹکنالوجی کو شامل کیاگیا ہے جس سے زبردست ترقی ہوئی ہے ۔ ہماری تیل اور گیس کی کمپنیاں پیداوار اور شرح نمو کو بڑھانے کے لئے نئی تکنالوجیاں اپنارہی ہیں'۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، دیگر لوگوں کے ساتھ

شعبے میں سرمایہ کاری کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہاکہ 'ٓنے والے برسوں میں توانائی کے سیکٹرمیں زبردست سرمایہ کاری دیکھنے کو ملے گی ۔ حکومت نے 2019سے 2025تک کے لئے قومی بنیادی ڈھانچے کی پائپ لائن پرٹاسک فورس رپورٹ حال ہی میں جاری کردی ہے جس میں 102لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری کے لئے ایک خاکہ وضع کیاگیاہے ۔

یٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
یٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

مزید پڑھیں: سال کے ابتدا ہی میں گیس سلنڈر کی قیمت میں بےتحاشہ اضافہ

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل وزارت کے ذرائع کے مطابق 'ہائیڈروکاربن ایکسپلوریشن اورلائسنسنگ پالیسی انڈین ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹرمیں کاروبارکو اورزیادہ آسان بنانے کی سمت ایک بڑاقدم ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.