ایئر انڈیا کی ایک پرواز اتوار کی صبح عمان کے دارالحکومت مسقط سے 132 بھارتی شہریوں کو لے کر گیا ہوائی اڈے پر پہنچی۔
اس میں 16 جھارکھنڈ کے بھی شہری شامل ہیں۔ گیا ہوائی اڈے پر بیرون ممالک میں لاک ڈاؤن میں پھنسے بہار وجھارکھنڈ کے شہریوں کا دوسرا قافلہ پہنچا ہے۔
- وندے بھارت مشن:
بتادیں کہ وندے بھارت مشن کے تحت بھارتی شہریوں کی وطن واپسی جاری ہے۔ اس میں بہار کے 116 اور جھارکھنڈ کے 16 باشندوں کی واپسی ہوئی ہے۔
اس قافلے میں دوبچے بھی شامل ہیں جو اپنے والدین کےساتھ واپس آئے ہیں۔ ان سب کا گیا ہوائی اڈے پر نوڈل افسر و مگدھ کمشنر اسنگبا چوبہ آو، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ، ایس ایس پی راجیومشرا نے وندے بھارت کٹ دے کرخیر مقدم کیا ۔
- چودہ دن قرنطینہ:
طیارے سے اترنے کے بعد سبھی کی اسکریننگ و طبی جانچ ہوئی۔ اس کے بعد انہیں باہر نکلنے کی اجازت ملی اور یہ سبھی چودہ دن قرنطینہ کی مدت گزارنے کے لئے بودھ گیا ہوٹل کے لئے روانہ ہوئے۔
- دیگر پروازوں کی تفصیلات:
ضلع انتظامیہ کی ریلیز کے مطابق 24 مئی کو عمان، 25 مئی کو قطر، 26 مئی کو کرغزستان، یکم جون کو قزقستان اور تین جون کو روس سے پروازیں ہوں گی۔
- طبی معائنہ:
گیا ائیرپورٹ آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی مسافروں کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گیا ہوائی اڈے پر پہنچنے پربیرون ملک سے آنے والے شہریوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ یہاں رہنے وکھانے پینے کے اخراجات خود ہی برداشت کرنے ہونگے۔