ETV Bharat / bharat

بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی سزا بھگت رہے میوات کے کسان؟ - میوات کے کسان پانی سے محروم

میوات کے کسان حکومت کے ذریعہ پانی نہ دیے جانے سے سخت ناراض ہیں۔ کوٹلہ پمپ ہاوس آکیڑہ ڈرین کافی دنوں سے بالکل سوکھی پڑی ہے اور فصل کی بوائی کے لیے کسانوں کو پانی کی سخت ضرورت ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 6:12 AM IST

بھارتی ریاست ہریانہ کےنوح سے رکن اسمبلی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آفتاب احمد نے کئی درجن کسانوں کے ساتھ اکیڑہ ڈرین جا کر سوکھی نہر دیکھا اور نہر کے اندر ہی میڈیا سے بات کی۔

ویڈیو

در اصل کسان حکومت کے ذریعہ پانی نہ دیے جانے سے سخت ناراض ہیں۔ کوٹلہ پمپ ہاوس آکیڑہ ڈرین کافی دنوں سے بالکل سوکھی پڑی ہے اور فصل کی بوائی کے لیے کسانوں کو پانی کی سخت ضرورت ہے،جس کی شکایت کسانوں نے آفتاب احمد سے کی تھی۔

رکن اسمبلی نے بی جے پی حکومت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میوات کے ساتھ جانبداری سے کام لے رہی ہے۔ میوات کے تینوں رکن اسمبلی کانگریس سے ہیں اس لئے کسانوں کو تکلیف دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے امیدوار رہے سابق رکن اسمبلی چودھری ذاکر حسین بھی پانی رکوانے میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، جبکہ عوام پانی کے بغیر پریشان ہے۔

کسانوں نے کہا کہ 'ہمیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے؟ ہمیں پانی کیوں نہیں دیا جا رہا ؟ کیا اس لئے کہ ہم نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا۔کیا جمہوریت میں اس طرح جانب داری برتی جائے گی۔ہمیں ایک برس سے اسی طرح پریشان کیا جا رہا ہے'۔

رکن اسمبلی آفتاب احمد نے انتباہ دیا کہ 'اگر ایک ہفتہ میں میوات کے حصے کا پانی نہیں ملا تو ہم آر پار کی لڑائی لڑیں گے اور احتجاجی دھرنا دیں گے ہم ہر حال میں پانی لیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.