میرٹھ کالج اور اس کالج میں لگایا گیا برگد کا درخت گاندھی جی کی وہ یادگار ہے، جہاں لوگ جاکر فخر محسوس کرتے ہیں۔
بابائے قوم کو میرٹھ شہر سے کافی لگاؤ تھا، وہ کئی بار میرٹھ آئے اور یہاں کے نوجوانوں کو تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے کہا۔ پہلی بار گاندھی جی نے سنہ 1920 میں میرٹھ کا دورہ کیا تھا اور مختلف مقامات پر عوامی میٹنگ کی تھی۔
اس کے بعد گاہے بگاہے گاندھی جی میرٹھ کا دورہ کرتے رہے اور یہاں کے لوگوں کو آزادی کی تحریک میں حصہ لینے پر اکساتے رہے۔ 3 مارچ 1943 میں 21 کا ورت بھی گاندھی جی نے میرٹھ کالج میں برگد کے درخت کے نیچے توڑا تھا اور اس موقعے پر گاندھی جی نے عوام کو آزادی حاصل کرنے کا حلف دلایا تھا۔
اس برگد کے درخت کے نیچے ایک پتھر نصب کیا گیا، جس میں ورت توڑنے کی تاریخ، گاندھی جی کی تصویر اور چرکھے کی نقاشی کی گئی ہے۔
لیکن آج برگد کا درخت کالج اور ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے، اگر درخت کے پاس کوئی جاتا ہے تو گندگیوں کا ڈھیر ضرور نظر آجاتا ہے۔