حیدرآباد ویسٹ زون میڈیکل شاپس ایسوسی ایشن نے شام 7 بجے تک ہی میڈیکل شاپس کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر غور کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا۔
اگلے مہینہ کی 15 تک اس زون میں میڈیکل شاپس شام 7 بجے تیک ہی کھلی رہیں گی۔