مصالحت کاروں نے میڈیا کی عدم موجودگی میں بات چیت شروع کرنے کی تجویز رکھی، جسے مظاہرین نے مسترد کردیا۔
بتا دیں کہ شاہین باغ میں جاری مظاہروں کے تعلق سے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مصالحتی مذاکرات کا عمل شروع ہوا۔
سینیئر وکیل سنجے ہیگڑے اور سادھنا راما چندر نے دوپہر 3 بجے پہنچ کر بات چیت کی شروعات کی۔ سنجے ہیگڑے نے بتایا کہ 'عدالت نے انہیں مذاکرات کار نامزد کیا ہے، اسی لیے وہ ان سے بات کرنے پہنچے ہیں۔'
راما چندر نے کہا کہ 'عدالت میں دونوں پارٹی موجود ہیں۔ شاہین باغ کے مظاہرین کے مفادات کے مدنظر وہاں وجاہت حبیب اللہ کو بھی بات کرنی ہے، عدالت نے ضروری بات کہی ہے کہ مظاہرہ کرنے کا جو حق ہے، وہ برقرار ہے۔ لیکن دیگر شہریوں کا بھی روڈ پر حق ہے، اسی لئے ایک حل پر پہنچنا ہوگا۔'
اسی درمیان سادھنا راما چندر نے یہ تجویز رکھی کہ مذاکرات میڈیا کی عدم موجودگی میں کی جائے، جسے مظاہرین نے مسترد کردیا۔ فی الحال یہ طے کیا گیا ہے کہ میڈیا موجود رہے۔