ETV Bharat / bharat

پاکستان میں مزدوروں کی ہلاکت پرمولانا سیف عباس نقوی کا سخت ردعمل - شیعہ رہنما

شیعہ عالم دین مولانا سیف عباس نقوی نے بلوچستان کے ایک کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کی ہلاکت پر پاکستان کی تنقید کی ہے۔

پاکستان میں مزدوروں کی ہلاکت پرمولانا سیف عباس نقوی کا سخت ردعمل

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 5:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو کے شیعہ رہنما مولانا سید عباس نقوی نے پاکستان کے شہر بلوچستان کے ایک کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مولانا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ' پاکستان میں عسکریت پسندوں کا بول بالا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے سال کے آغاز ہوتے ہی پاکستان میں اس طرح کے واقعات کا پیش آنا قابل افسوس ہے'۔

منگل کے روز اپنے ایک بیان میں شیعہ رہنما مولانا سیف عباس نقوی نے کہاکہ' پاکستان جو خود کو ایک اسلامی ملک قرار دیتا ہے، لیکن حقیقتا وہ ایک شدت پسند تنظیم 'آئی ایس آئی' کے اشاروں پر کام کر رہاہے اور یہ لوگ مسلسل وہاں اقلتیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ' پاکستان میں گرودواروں، مندروں اور امام باڑوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے انہیں مسمار کیاجا رہا ہے۔ مزید وہاں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں، ہندوؤں اور سکھ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کیا جا رہا ہے'۔

مولانا سیف عباس نقوی نے مزید کہا کہ' جس طرح پاکستان حکومت نے عسکریت پسندوں کو کھلی آزادی دے رکھی ہے، وہاں لوگوں کا نام پوچھنا اور پھر شیعوں کو مارنا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں'۔

مزید پڑھیں: 'بھارت دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کرے گا'

انہوں نے مزید کہاکہ' سعودی عرب کے اشارہ پر پاکستان میں شیعہ اٍور دیگر اقلیتوں پر ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ' میں اقوام متحدہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقنی بنائے جانے کے تئیں فوری اقدامات کرے اور پاکستان حکومت سے فوری طور پر یہ عہد لے کہ آئندہ کبھی اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.