ETV Bharat / bharat

سی اے اے کو حکومت فوراً واپس لے: مولانا خالد رشید فرنگی - حکومت شہریت (ترمیمی) قانون 2019 کو فوراً واپس لے

لکھنؤ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی آج گھنٹہ گھر پہنچ کر کہا ہے کہ 'حکومت شہریت (ترمیمی) قانون 2019 کو فوراً واپس لے'۔

لکھنؤ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی
سی اے اے کو حکومت فوراً واپس لے: مولانا خالد رشید فرنگی
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 8:20 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:37 AM IST

ریاست اترپردیش کے تاریخی شہرلکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں چل رہے احتجاج میں مشہورعالم دین اور لکھنؤ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔

خاتون مظاہرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا ہے کہ 'شہریت (ترمیمی) قانون 2019 (سی اے اے) کو حکومت فوراً واپس لے کیونکہ یہ آئین کے خلاف ہے'۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ 'اس قانون کی وجہ سے بھارت کی عالمی سطح پر بدنامی ہو رہی۔ لہٰذا بھارتی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے'۔

ویڈیو: مولانا خالد رشید فرنگی نے کیا کہا؟

انہوں نے مزید کہا کہ 'ملک بھر میں خواتین اس قانون کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں لیکن سرکار نے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا، جو افسوسناک بات ہے'۔

مزید پڑھیں: احتجاج ہمارا آئینی حق: مولانا خالد رشید فرنگی

بتادیں کہ جمعہ نماز کے بعد شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق نے گھنٹہ گھر پہنچ کر خواتین کے حق میں بات کہی تھی، جس کے بعد سے ہی دوسرے علماء بھی اب دھرنے کی جگہ جاکر حمایت کر رہیں ہیں، جو پہلے دوری بنائے ہوئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.