ڈپٹی کمشنر شیام لال پونیا نے آج یہاں بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں کاشتکاروں کو کورونا وائرس کی وبا سے بچانے اور سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھنے کے لئے ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔
پونیا نے بتایا کہ محکمہ صحت نے جی ٹی روڈ پر رائی سے کنڈلی بارڈ تک کووڈ 19 ٹیسٹ کے لئے ہیلتھ کارکنوں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ جو اپنا کووڈ ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں ان کاکووڈ ٹسٹ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:
کسان- جوان جھڑپ کی تصویر انتہائی افسوسناک: راہل-پرینکا
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے جی ٹی روڈ پر رائی سے کنڈلی بارڈر کے درمیان پانچ ایمبولنس بھی لگائی گئی ہیں تاکہ کسانوں کو صحت خدمات مہیا کرائی جاسکیں۔