ETV Bharat / bharat

اردو اسکولوں میں'یوم مراٹھی' منایا گیا - celebrated

اورنگ آباد شہر کے ڈھائی سو سے زائد اردو اسکولوں میں یوم مراٹھی منایا گیا، اس موقع پر اردو میڈیم اسکولوں کی تمام تر سرگرمیاں مراٹھی میں انجام پائیں۔

Urdu school
author img

By

Published : Feb 28, 2019, 12:59 PM IST

اورنگ آباد کی فلاحی تنظیم ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن پچھلے ایک مہینے سے اردو کے طلبا وطالبات میں مراٹھی زبان سے ہم آہنگی کی مہم چلارہی ہے۔

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم پچھلے ایک مہینے سے شہر ومضافات کے اسکول گھوم کر اردو میڈیم کے طلبا میں مراٹھی زبان کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Marathi day

اس کے اثرات اردو اسکولوں کے طلبا میں صاف نظر آرہے ہیں۔ مراٹھی زبان سے بھاگنے والے طلبا آج مراٹھی زبان نہ صرف روانی سے بول رہے ہیں بلکہ اپنی تمام سرگرمیاں مراٹھی زبان میں انجام دے رہے ہیں۔ مراٹھی گورو دیوس کے موقع پر ایسا ہی کچھ نظارہ اورنگ آباد کے امان اللہ موتی والا اسکول میں دیکھنے کو ملا۔

یہ معاملہ صرف ایک اسکول تک محدود نہیں رہا بلکہ شہر کے ستاون اردو ہائی اسکول اور دو سو پرائمری اسکولوں میں مراٹھی زبان میں سرگرمیاں انجام پائیں۔ مرزا عبدالقیوم نے اسے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔ اسی طرح اسکول کے ذمہ داروں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اس موقع پر طلبا وطالبات میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن پچھلے ایک مہینے سے اسکولی طلبا کے درمیان خطوط نویسی مہم چلارہی ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 16 ہزار طلبا وطالبات سے مراٹھی زبان میں خطوط لکھوائے گئے ہیں۔ تنظیم نے پچیس ہزار خطوط لکھوانے کا ٹارگیٹ طئے کیا ہے، ٹارگیٹ پورا ہوتے ہی یہ تمام خطوط ریاست کے وزیراعلی سمیت اعلی افسران کو روانہ کیے جائیں گے۔

undefined

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.