ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور کے پُسپاس گاؤں کے پاس پولیس فورس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا، جسے علاج کے لیے ہیلی کاپٹر سے رائے پور بھیجا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ضلع نارائن پور کے کڈے میٹا کیمپ سے مسلح پولیس فورس اور ضلع ریزرو فورس کے جوان گشت پر نکلے تھے۔
پُسپاس گاؤں کے جنگل کے قریب پہنچتے ہی پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے ماؤنوازوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
دونوں طرف سے تقریباً آدھے گھنٹے تک فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں جوان سنجے زخمی ہو گیا۔
زخمی جوان کو ہیلی کاپٹر سے رائے پور روانہ کیا گیا ہے، سرچنگ کے دوران ماؤنوازکیمپ میں کثیر تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔