ETV Bharat / bharat

کن لوگوں کو بھارت نہیں لایا جائے گا؟ - Airlines

بیرون ممالک میں پھنسے ان ہندوستانیوں کو ملک لانے کے لئے حکومت نے ابھی کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا ہے جن کی معاشی صورت حال واقعی بری ہو گئی ہے اور وہ ہوائی کرایہ کے اخراجات ادا نہیں کر سکتے ہیں۔

کن لوگوں کو بھارت نہیں لایا جائے گا؟
کن لوگوں کو بھارت نہیں لایا جائے گا؟
author img

By

Published : May 5, 2020, 10:34 PM IST

وزیر شہری پرواز ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک آن لائن ریلیز میں بتایا کہ سات سے 13 مئی کے درمیان بارہ ممالک میں پھنسے تقریبا 14,800 لوگوں کو 64 خصوصی پروازوں سے ہندوستان لایا جائے گا۔ ان مسافروں کو آنے کے بعد چودہ دنوں تک لازمی کورنٹائن کے اخراجات بھی خود ادا کرنے ہوں گے۔

یہ سوال پوچھے جانے پر کہ جو لوگ کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے تین چار مہینے سے بیرون ممالک میں بے روزگار ہیں اور ان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ ہوائی سفر کے اخراجات اٹھا سکیں تو ان کے بارے میں کوئی منصوبہ ہے، پوری نے کہا کہ 'بیرون ممالک میں رہنے والے ان لوگوں کا معاملہ الگ ہے جن کے پاس رہنے کا نظم نہیں ہے اور جن کی معاشی حالت سنگین ہے۔ لیکن ابھی اگر ہم یہ اعلان کر دیں کہ سبھی پروازیں مفت ہیں تو کئی ایسے لوگ جو کرایہ اد ا کر سکتے ہیں وہ بھی اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔ آپ جن کی بات کررہے ہیں ان کو دیکھا جائے گا، اس سلسلے میں جواب دینا میرے ذمہ داری کا حصہ نہیں ہے۔'

واضح رہے کہ پوری وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت والے اس وزرائے کے گروپ کے بھی رکن ہیں جو کووڈ۔19 کے سلسلے میں صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں اور سبھی اہم فیصلے لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.