ETV Bharat / bharat

جون میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مزید گراوٹ: رپورٹ - مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مزید گراوٹ

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ملک کی معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے، ایک رپورٹ میں سامنے آیا کہ گذشتہ ماہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مزید گراوٹ درج کی گئی ہے۔

مینوفیکچرگ سیکٹر
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 2:05 PM IST

ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں رواں سال مئی کے مقابلہ جون میں پیداوار اور نئے آرڈر میں کمی دیکھنے میں آئی اور کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر افرادی قوت کو چھنٹنی کرنا جاری رکھا۔

آئی ایچ ایس مارکیٹ کے ذریعہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لئے پرچیزنگ مینجمنٹ انڈیکس (پی ایم آئی) کی رپورٹ بدھ کے روز یہاں جاری کی گئی۔ ماہ در ماہ بنیادوں پر جاری کئے جانے والے انڈیکس میں جون میں 47.2 ریکارڈ کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ مئی کے مقابلہ میں مینوفیکچرنگ کی سرگرمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انڈیکس کا 50 سے نیچے رہنا گزشتہ مہینے کے مقابلہ گراوٹ کو اور 50 سے اوپر رہنا اضافہ ظاہر کرتا ہے، جبکہ 50 کا اسکور استحکام کی نشاندہی کرتا ہے۔

مارچ کے مقابلہ اپریل میں اور اپریل کے مقابلہ مئی میں زبردست گراوٹ آئی تھی۔ اس لحاظ سے جون میں کمی مئی کے مقابلے میں کم تھی۔ انڈیکس نے اپریل میں 27.4 اور مئی میں 30.8 پوائنٹس ریکارڈ کیا تھا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے 'مئی میں تاریخی چھنٹنی کے بعد کمپنیوں نے جون میں بھی چھٹنی جاری رکھی حالانکہ یہ مئی کے مقابلے میں کم تھی، لیکن اس کے باوجود جون میں چھنٹنی کی رفتار کافی زیادہ رہی۔ اقتصادی سرگرمیاں سست پڑنے سے کمپنیوں نے طلب میں کمی کی وجہ سے ملازمین کو نکالناجاری رکھا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.