منوہر پاریکر کو معدے میں انفیکشن کے باعث گوا کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
منوہر پاریکر کو 24 گھنٹے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔انہیں ہسپتال میں داخل کرنے کے بعد جی ایم سی ایچ کے باہر پولیس فورسز تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منوہر پاریکر گذشتہ ایک برس سے بیمار ہیں۔پاریکر کا علاج امریکہ میں ہوا، اس کے بعد دہلی کے ایمس ہسپتال میں داخل رہے ہیں۔