ETV Bharat / bharat

مودی حکومت وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرے: منموہن سنگھ - former pm manmohan singh on modi

لداخ کی وادی گلوان میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان پُرتشدد تصادم کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے، اس معاملے میں مرکز کی نریندر مودی حکومت نے بھی فوجیوں کو متعدد چھوٹ کا اعلان کیا ہے، لیکن اس کے باوجود مودی حکومت کو سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

'وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرے نریندر مودی حکومت'

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:50 AM IST

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے گلوان وادی میں ہونے والے تشدد پر حکومت کو ایک خط لکھا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی اور حکومت کو وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

منموہن سنگھ خط میں مزید لکھتے ہیں کہ 'ہم کرنل بی سنتوش بابو اور ہمارے جوانوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں'۔

سابق وزیراعظم منمنوہن سنگھ نے وزیراعظم اور حکومت کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فوجیوں نے زبردست قربانی دی ہے اور ہماری علاقائی سالمیت کا پوری طرح دفاع کیا ہے'۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ 'فوجیوں کو انصاف دلانے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی لوگوں سے تاریخی غداری ہوگی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.