ETV Bharat / bharat

منیشا کوئرالہ کا بھارت اور نیپال تنازع پر ٹویٹ - منیشا کوئیرالہ کا ٹویٹ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے بھارت اور نیپال کے مابین جاری تنازع پر ٹویٹ کرتے ہوئے نیپال کی حکومت کی جانب سے اپنے نقشے کے ایک حصے کے طور پر کالاپانی اور لیپولیکھ کو ظاہر کرنے کے اقدام کی حمایت کی ہے۔

manisha koirala
اداکارہ منیشا کوئیرالہ
author img

By

Published : May 20, 2020, 5:11 PM IST

کالاپانی اور لیپولیکھ کے حوالے سے بھارت اور نیپال کے درمیان جاری تنازع پر نیپال سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کالاپانی اور لیپولیکھ کے تنازع پر ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے نیپال کی حکومت کے اپنے نقشے کے ایک حصے کے طور پر کالاپانی اور لیپولیکھ کو ظاہر کرنے کے اقدام کی حمایت کی ہے۔

  • Thank you for keeping the dignity of our small nation..we all are looking forward for a peaceful and respectful dialogue between all three great nations now 🙏 https://t.co/A60BZNjgyK

    — Manisha Koirala (@mkoirala) May 18, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

منیشا نے نیپال کے وزیر خارجہ کے اس ٹویٹ کا جواب دیا جس میں نیپال کے سرکاری نقشہ میں کالاپانی اور لیپولیکھ جیسے دو متنازع علاقوں کو شامل کرنے سے متعلق معلومات دی گئی تھی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا 'ہمارے چھوٹے ملک کا فخر رکھنے کے لیے شکریہ، میں تینوں عظیم ممالک کے درمیان پرامن اور باوقار بات چیت کی امید کرتی ہوں۔

یہ تنازعہ دراصل اس وقت شروع ہوا تھا جب نومبر 2019 میں بھارت کے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نئے نقشے میں کالاپانی خطے کو بھی شامل کیا گیا تھا اور اس پر نیپال بھی دعویٰ کرتا رہا ہے، نیپال کی حکومت اس اقدام پر برہم ہوگئی تھی اور جب وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے حال ہی میں کیلاش مانسوروور تک جانے والی 80 کلومیٹر لمبی سڑک کا افتتاح کیا جو لیپولیکھ درے پر اختتام پذیر ہوتی ہے اس پر بھی نیپال حکومت نے اعتراض کیا تھا، تب سے یہ تنازعہ دونوں ممالک کے مابین جاری ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں منیشا نے کام کیا ہے، حالیہ فلموں میں سے انہوں نے راجکمار ہیرانی کی بلاک بسٹر فلم 'سنجو' میں کام کیا تھا جس فلم میں انہوں نے رنبیر کپور کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.