ETV Bharat / bharat

بریلی: کورینٹین سینٹر سے فرار شخص نے خودکشی کی - کورینٹین سینٹر سے فرار شخص نے خودکشی کی

ضلع بریلی کے لکھیم پور میں ایک 23 سالہ نوجوان مہاجر مزدور نے اپنے گھر والوں سے ملنے کے لیے کورینٹین سینٹر سے فرار ہونے میں کامیاب ہونے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔

Man escapes quarantine commits suicide in lakhimpur in Uttar Pradesh
بریلی: کورینٹین سینٹر سے فرار شخص نے خودکشی کی
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 5:58 PM IST

اتر پردیش ضلع بریلی کے لکھیم پور میں ایک 23 سالہ نوجوان مہاجر مزدور اپنے گھر والوں سے ملاقات کے لیے کورنٹین سینٹر سے فرار ہوگیا تھا۔

کورنٹین سے فرار ہونے کے بعد سے ہی پولیس اسکی تلاش میں سرگرم ہوگئی تھی اور جب اس مزدور کو یہ پتا چلا کہ پولیس اسکی تلاش کررہی ہے تو اس نے خودکشی کرلی۔

لاک ڈاون کے بعد 28 مارچ کو گروگرام سے واپس آنے پر گاؤں کے مضافات میں واقع ایک اسکول میں کورینٹین کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق وہ اپنے کنبہ سے ملنے کے لیے دو مرتبہ کورنٹین سینٹر سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی لیکن عہدیداروں نے اس موقع پر ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا اور اسے کیمپ میں واپس لایا۔

منگل کی دوپہر پولیس نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر کورنٹین سے فرار ہوکر اپنے کنبہ سے ملنے گاؤں چلا گیا تھا اور جب اسے معلوم ہوا کہ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے تو وہ اپنے گھر سے فرار ہوگیا اور بعد میں اس کی لاش گاؤں کے مضافات میں لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ خاندان کو معاوضہ فراہم کرے گی۔

میٹولی کے ایس ڈی ایم دگ وجے سنگھ نے کہا کہ "متاثرہ شخص کو حکومت کے ہدایات پر عمل کرا رہے تھے ہم نے اسے یہاں تک بتایا کہ اس کے کنبہ کے ممبروں اور پڑوسیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تنہائی ایک احتیاطی اقدام ہے۔ متاثرہ اپنے گھر سے ملنے کے لئے کیمپ سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس اس کی تلاش میں گاؤں پہنچی ، وہ فرار ہوگیا اور بعد میں اسے لٹکا ہوا پایا گیا۔ "

میگل گنج پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او چندرکانت سنگھ نے کہا کہ "ایسا معلوم ہوتا ہے کہ متاثرہ شخص نے کورنٹین سینٹر سے گھبرانا شروع کیا جب کہ حکام نے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ محض احتیاطی اقدام ہے۔ حکام نے مسلسل مناسب کھانا اور دیگر ضروری سہولیات سینٹر میں فراہم کراتے تھے۔ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور نتائج کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس سے متعلق یہ خودکشی کا پانچواں معاملہ ہے۔

منگل کے روز ایک کسان جو بخار اور سردی میں مبتلا تھا اس نے اپنے پورے گاؤں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے بچانے کے لیے خودکشی کرلی یہ واقعہ متھرا میں پیش آیا۔

اس سے قبل 24 مارچ کو کانپور میں ایک نوجوان جو بخار اور کھانسی میں مبتلا تھا اس نے خود کو پھانسی دے کر خودکشی کرلی کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔

گزشتہ ماہ دو الگ الگ واقعات میں دو نوجوان ہاپور اور بریلی میں خود کشی کی تھی کیونکہ انہیں بھی یقین تھا کہ وہ مہلک وائرس کا شکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.