ETV Bharat / bharat

یوگی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص ممبئی میں گرفتار - yogi adityanath

اترپردیش پولیس اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف)نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کو ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ٹی ایف)وشال وکرم سنگھ نے اتوار کو یہاں بتایا کہ یوگی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کامران امین نامی شخص کو ممبئی کے چونا بھٹی علاقے سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔

یوگی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص ممبئی میں گرفتار

author img

By

Published : May 24, 2020, 11:41 PM IST

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی تلاش میں ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم مہاراشٹر گئی تھی۔کامران امین کو ایس ٹی ایف کی ٹیم نے ممبئی پولیس کی مدد سے دوسرے دن ہی پکڑ لیا۔وزیراعلی کو دھمکی بھرا پیغام یوپی 112 کے ہیلپ ڈیسک کے جس واٹس ایپ نمبر سے آیا تھا ،وہ مہاراشٹر کا ہے۔

اس نے پیغام میں یوگی کو مخصوص طبقے کا دشمن بھی بتایا تھا۔سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لکھنؤ لایا جارہا ہے۔اس سازش میں کسی تنظیم کا ہاتھ ہے کہ نہیں اس سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔

یوگی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص ممبئی میں گرفتار
یوگی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص ممبئی میں گرفتار

پولیس،ایس ٹی ایف،کرائم برانچ،سرویلانس سمیت کئی ٹیمیں ملزم کی تلاش میں تھیں۔اس معاملے میں گومتی نگر تھانے میں نامعلوم شخص کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 505(1)/(بی)،506 اور 507 کے تحت انسپیکٹر دھیرج شکلا کی تحریر پر ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ممبئی کے سودیشی مل کمپاؤنڈ نیو مہاڑا کالونی کے رہنے والے کامران امین مانڈوی ممبئی تین میں رہتا تھا،لیکن وہان کی بلڈنگ کی مرمت کا کام چل رہا ہے۔اس نے صرف پانچویں تک پڑھائی کی ہے ،فیل ہونےکے بعد اسکول نہیں گیا۔وہ جھاویری بازار میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا۔اس کا بڑا بھائی عمران امین خان موبائل ریپیرنگ کا کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یو پی پولیس کے 112 ہیڈکوارٹر میں گزشتہ 21 مئی کی رات ایک واٹس ایپ میسج آیا تھا۔یہ میسج ڈائل 112 کی سوشل میڈیا ڈیسک کے واٹس ایپ نمبر 7570000100 پر آیا تھا۔میسج میں لکھا ہے کہ سی ایم یوگی کو میں بم سے مارنے والا ہوں۔وہ (ایک مخصوص طبقے کا نام لکھا)کی جان کا دشمن ہے۔ اس معاملے میں گومتی نگر تھانے میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.