ممتا بنرجی نے ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی ہے ایگزٹ پول کی آڑ میں ای وی ایم مشین پر متاثر ہونے کی کوششوں کومتحد ہوکر ناکام بنائیں۔یہ پہلے سے طے شدہ سروے ہیں۔
خیال رہے کہ بیشتر ایگژٹ پول میں ممتا بنرجی کو پارٹی ترنمو ل کانگریس کو 24سے 29سیٹیں ملنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح بی جے پی کو 11سے 16سیٹیں مل سکتی ہے اور کانگریس کو دو سیٹیں اور بایاں محاذ ایک بھی سیٹ پر جیت نہیں حاصل کرسکے گی۔
سنہ 2014میں ممتا بنرجی کی پارٹی نے 34سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔بی جے پی اورسی پی ایم کو دو دوسیٹیں اور کانگریس کو چار سیٹیں ملی تھیں۔
سی ووٹر نے ترنمول کانگریس کو 29سیٹیں بی جے پی کو 11سیٹیں اور کانگریس کو 2ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔جن کی بات نے ترنمول کانگریس کو 17، بی جے پی کو 22اور کانگریس کو 2سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
وی ایم آر نے ترنمول کانگریس کو 28،بی جے پی کو 11،کانگریس کو 2اور سی پی ایم کو ایک سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔حیرت انگیز طور پر صرف ایک سروے میں سی پی ایم کو صرف ایک سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔