ETV Bharat / bharat

بدعنوانی ایسے کی جیسے شہنشاہ ہوں - ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر بدعنوانی کا الزام

ٹرائل کے دوران اٹارنی جنرل نے دعویٰ کیا کہ ملیشیا کے سابق وزیراعظم نے ایسے کرپشنز کیے ہیں، جیسے وہ شہنشاہ ہوں۔

بدعنوانی ایسے کی جیسے شہنشاہ ہوں
author img

By

Published : Oct 23, 2019, 3:15 PM IST

ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق جو سرکاری فنڈز میں فراڈ کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں، ٹرائل کے دوران ملک کے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نجیب رزاق نے ایسے کرپشن کیے جیسے وہ شہنشاہ ہوں۔

واضح رہے کہ ملیشیا کے پراسیکیوٹرز سابق وزیراعظم کے خلاف اپنے پہلے کیس کو حتمی شکل دے رہے ہیں، جنہیں منی لانڈرنگ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک کروڑ ڈالر اپنے ذاتی اکاؤنٹ منتقل کرنے سمیت سات الزامات کا سامنا ہے۔

سنہ 2009 میں 'ون ایم ڈی بی' کی بنیاد رکھنے والے نجیب رزاق پر ون ایم ڈی بی اور دیگر ریاستی ملکیت کو نقصان پہنچانے کے دیگر 35 الزامات بھی عائد ہیں، تاہم انہوں نے تمام مقدمات میں خود کو بے قصور بتایا ہے۔

اٹارنی جنرل ٹامی تھامس نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نجیب رزاق نے وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور ایس آر سی انٹرنیشنل کے مشیر کے عہدہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے فنڈز حاصل کیے۔

کوالا لمپور کی ہائی کورٹ میں انہوں نے کہا کہ 'وہ اجلاس کو ویٹو کرسکتے تھے، وہ تمام فیصلے کرتے تھے، وہ کمپنی کے شہنشاہ تھے'۔

انہوں نے کہا کہ نجیب رزاق نے ایس آر سی سے چار ارب رنگٹ (ملیشیائی کرنسی) کے دو قرضے حاصل کرنے کے لیے سرکاری ضمانت لینے کے لیے اختیارات کا استعمال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.