سدھیر نے گاندھی سے متعلق مختلف زبانوں میں ایک ہزار سے زائد اخبارات اور میگزین جمع کیے ہیں۔
اس کے علاوہ ان کے پاس گاندھی جی سے متعلق نایاب چیزوں کا کلیکشن ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ طلبا اور دیگر افراد سدھیر گپتا کے گھر گاندھی کا میوزیم دیکھنے آتے ہیں۔
اس میوزیم کو بنانے کا مقصد یہی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ گاندھی جی کی سوچ اور ان کے پیغامات سے متاثر ہوں اور اس پر عمل پیرا بھی ہوں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سدھیر کا کہنا ہے کہ 'وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ جیسا کہ ان کے والد بھی گاندھی جی سے متعلق چیزیں جمع کیا کرتے تھے۔'