راہل گاندھی نے ایک جملے میں ٹویٹ کیا 'مہاشیوراتری کے تیہوار کے موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد'۔
![Mahashivratri: Congratulations to Rahul on the residents of the country](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6154867_105_6154867_1582286084411.png)
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیلاش پروت کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں کیلاش پروت برف سے ڈھکاہوا ہے اور پرشکوہ نظرآ رہا ہے۔
کئی عوامی مواقع پر بھگوان شیو میں شدید عقیدت ظاہر کر چکے راہل گاندھی 2018 میں 31 اگست سے کیلاش مانسرو ور کے مشکل دورے پر راونہ ہوئے تھے اور 13 گھنٹے تک چل کر پہاڑ کےکٹھن راستے کی 34 کلو میٹر دوری طے کی تھی۔ اس وقت وہ کانگریس کے صدر تھے اور ان کا یہ دورہ تب موضوع گفتگو بن گیا تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہم سفروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی پوسٹ کیے تھے۔
راہل گاندھی نے اپنی شیو بھکتی کا ثبوت کیدارناتھ میں بھی دیا تھا جہاں 2015 میں انہوں نے بھگوان کیدار کے درشن کے لیے 14 کلومیٹر چڑھائی پیدل تھی۔ ان کے ساتھ ہریش راوت جیسے کئی اہم رہنما بھی پیدل چل کر بابا کیدار کے دھام پہنچے تھے۔