ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر میں مہاوکاس آگھاڑی حکومت مضبوط ہے: شردپوار - دیوندر فڑنویس کو جواب

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ کچھ لوگوں کے پاس وقت بہت ہے کیونکہ ان کو کوئی کام نہیں ہے دوسروں پر کیچڑ اچھال کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Sharad Pawar
این سی پی کے سربراہ شرد پوار
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 9:15 PM IST

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اپوزیشن رہنما دیویندر فڑنویس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے جو لوگ لوک سبھا میں میرے خلاف الیکشن لڑے تھے عوام نے ان کی ضمانت ضبط کروادی، بارامتی، سانگلی کے ساتھ جہاں جہاں میرے مخالفین میرے خلاف کھڑے ہوئے وہاں وہاں عوام نے انہیں نہ صرف شکست سے دوچار کیا بلکہ کئی مقامات پر وہ اپنی ضمانت بھی نہیں بچاسکے۔ وہ لوگ یہ سب ریکارڈ کیوں نہیں یاد رکھتے؟

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مہا وکاس آگھاڑی مہاراشٹر میں اقتدار میں آنے سے پہلے اس میں کیا ہوا تھا اس کا ذکر کرتے ہوئے شردپوار کو اپنی تنقیدکا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے جواب میں شردپوار نے ستارا کی ریت شکشن سنستھا کی میٹنگ کے بعد ریسٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیوندرفڑنویس کی طرف سے کی جانے والی تنقید کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور میں کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ فڑنویس کے پاس کوئی کام نہیں ہے، عوام نے انہیں نظر انداز کرتے ہوئے اقتدار سے بے دخل کر دیا ہے اس لیے وہ مجھ پر تنقید کرکے عوامی مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کہ ناممکن ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تعلق سے پوار نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے تاریخ نے قیمتوں میں اس قدر اچھال کبھی نہیں آیا، اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ہے اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے تمام شعبوں میں اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ خاموش ہیں مرکزی حکومت اسی خاموشی کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مہاراشٹر میں ملک میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ وزارت صحت کے مطابق جولائی اور اگست میں اس میں اضافہ متوقع ہے۔

شردپوار نے مزید کہا کہ کرونا انفکشن کو روکنے کی غرض سے ہونے والے لاک ڈاون نے پورے ملک کی معیشت کو متاثر کیا۔ مہاراشٹر میں مختلف کمپنیوں اور ملوں میں کام کرنے والے تارکین وطن مزدورں کے ذہن میں کورونا ایک خوف کی شکل میں بڑھتا گیا خاص طو رپرجب ممبئی میں کورونا پورے شدت سے اپنے پیر پھیلا رہا تھا۔

میں عوام کو یہ باور کرانے کے لئے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں کہ کورونا کے ساتھ ہمیں جینا سیکھنا ہوگا،پورےاعتماد کے ساتھ کھڑا ہونا ، اپنی دیکھ بھال کرنا ، واحد آپشن ہے۔ ۔ممبئی، پونہ، اورنگ آباد،بھیونڈی، ناسک،مالیگاوں ان علاقوں میں کورونا نے سینکڑوں لوگوں کو متاثر کیامیڈیا نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ان خبروں کو منظر عام پر لایا۔

شہری کوآپریٹیو بنکوں اورملٹی اسٹیٹ بنکوں پر ریزرو بنک کا مکمل اختیار دینے کے مرکزی حکومت کا فیصلہ کوآپریٹیو تحریک میں رکاوٹ ہوسکتا ہے؟جواب میں پوار نے کہا کہ یہ کوآپریٹیو تحریک کو روکنے کی کوشش ہے۔ راجو شیٹی جو کہ زراعت کے شعبے میںتعلیم حاصل کیے ہیں انہیں قانون ساز کونسل میں لے جانا میری ذمہ داری تھی جسے میں نے پورا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.