ممبئی سے واپس واپس جانے والے اترپردیش کے مہاجر مزدوروں کے گروپ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ٹرک میں صحتمند بچی کو جنم دیا ہے۔
اسی طرح کا ایک اور واقعہ اچھارہ کے قریب پیش آیا۔ جب شرمک اسپیشل ٹرین میں متعدد خواتین کی مدد سے ایک خاتون نے بچہ جنم دیا ہے۔
بتایں کہ مختلف ریاستوں سے مہاجر مزدوروں کی بڑی تعداد اپنے آبائی شہروں کا سفر کررہے ہیں۔
اسی دوران ان دو مہاجر خواتین مزدوروں نے بچوں کو ٹرک اور ٹرین میں جنم دیا۔
- نوزائیدہ بچی اور والدہ اسپتال منتقل:
ضلع بستی کے سنت کبیر نگر کی رہائشی 30 سالہ خاتون کوشولیا (زوجہ منوج کمار) کی ٹرک میں ہی ڈیلیوری کی گئی۔ اس دوران وہاں موجود خواتین نے ان کی مدد کی۔ جس کے بعد ٹرک ڈرائیور نے نوزائیدہ بچی اور والدہ کو شہر کے سیول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خاتون کی اسپتال منتقلی کے بعد جانچ کے لئے راج گڑھ ریفر کیا گیا ہے اور انہیں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔
- سفر ماں بننے کا سبب بنا:
ایک اور خاتون وکرم پور غازی پور کی رہائشی ہیں۔ اورنگ آباد سے مزدوروں کی خصوصی ٹرین میں شوہر برجیش جیسوال کے ساتھ سفر کررہی تھیں کہ وہ اس مرحلے سے گزر کر ماں بن گئی ہے۔